بونیر، بامپوخہ بھائی خان میں ماربل کان میں سلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک مزدور جاں بحق ،دو زخمی

پیر 12 نومبر 2018 18:30

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) بامپوخہ بھائی خان میں ماربل کان میں سلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

موصولہ اطلاعات کیمطابق بونیر کے علاقہ سالارزئی کے گاو،ْں بامپوخہ بھائی خان میں کام کے دوران ماربل کان میں سلائیڈنگ کی زد میں آکر بختیار ولد محمد جان ساکن نانسیر نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو مزدور صاحب زادہ ولد محمد عمر ساکن علی شیر توروسک اور ٖغفار ولد اعتباد ساکن ساکن بامپوخہ زخمی ہوئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کئے گئے۔

علاقہ سالارزئی جو کہ ماربل سے مالامال ہے اور یہاں سے ملک کو 70فیصد ماربل کی سپلائی ہوتی ہے۔اور اس ماربل کانوں میں ہزاروں کی تعداد میں مزدور کام کررہے ہیں۔اور آئے روز اس میں اس قسم کی واقعات رونما ہوتے ہیں۔جو کہ قیمتی جانوں کا ضیاع بن جاتی ہے۔لہذا یہاں امر اس بات کی ہے کہ اس کے کھٹائی کیلئے خاص پلان ترتیب دی جائے تاکہ اس قسم کی واقعات کی روک تھام ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :