تحریک انصاف کی حکومت جلد ہی صوبے کی آئندہ پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی کا اعلان کرے گی‘مخدوم ہاشم
نئی حکومت کی اولین ترجیحات سروس ڈیلیوری میں بہتری، زرعی شعبہ کی ترقی، ڈیموں کی تعمیر، شہروں کی اپ گریڈیشن اور صنعتوں کی بحالی ہوں گی‘صوبائی وزیر خزانہ
پیر 12 نومبر 2018 23:11
(جاری ہے)
ورکشاپ کے دیگرشرکاء میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی، ورلڈ بنک کے کنٹری ہیڈ Patchamuthu Illangovanان کی ٹیم ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمان گیلانی ، بورڈ ممبران اور مختلف محکموں کے سیکرٹری صاحبان شامل تھے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میڈیم ٹرم فریم ورک بھی اعلان کیاجائے گا اور سرمایہ کاری کے لیے لانگ ٹرم پالیساں وضع کی جائیں گی ۔ اُنھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبہ میں انقلاب کی خواہاں ہے ۔ اس مقصد کے لیے زراعت سے متعلق تمام شعبہ جات میں بہتری لائی جائے گی ۔ سکلز ڈویلپمنٹ کے لیے ٹیوٹا اور دیگر اداروں کو اًپ گریڈ کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے متعارف کروائے گئے منصوبہ جات اور بجٹ میں کی جانے والی ایلوکیشنز کی تفصیلات پیش کی گئیں اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کی گئی ۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے مشن کوورلڈ بنک کے ساتھ جاری سرمایہ کاری کے حوالے سے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ ورلڈ بنک مشن نے اجلاس کوپنجاب میں ورلڈ بنک کے اشتراک سے جاری منصوبہ جات کی تفصیلات اور تکنیکی معاونت کے خصوصی شعبہ جات سے آگاہ کرتے ہوئے نئی حکومت کی ترجیحات کے مطابق ورلڈ بنک کے آئندہ منصوبہ جات کی تفصیلات پیش کیں اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سوالات کے جواب دئیے ۔ صوبائی وزیر نے ورکشاپ کو آئندہ لائحہ عمل کے لیے سود مند قرار دیتے ہوئے سیشنز کو جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی او ر نئی حکومت کی ترجیحات کے مطابق پارٹنر شپ میں اضافے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ بعد ازاں ورلڈ بنک مشن نے صوبائی وزیر خزانہ سے نیو منسٹر بلاک میں الگ سے بھی ملاقات کی جس میں پبلک فنانشیل مینجمنٹ ،ریسورس موبلایزیشن اور ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ وفد ممبران نے صوبائی وزیر کو گزشتہ حکومت میں مختلف شعبہ جات کو فراہم کی جانے والی تکنیکی معاونت اور تحقیق کے ماخذات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں محصولات میں اضافے کی کافی گنجائش موجود ہے تاہم سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے آبادی پر کنٹرول کے حوالے سے موزوں پالیسی کا اطلاق وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ صوبائی وزیر نے ورلڈ بنک کے ساتھ ٹیکس سسٹم میں اصلاحات اور ریسورس موبلائزیشن میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے جاری منصوبہ جات کی تکمیل اور اصلاحات کے لیے جامع پلان کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت سوشل سیکٹر کی بہتری ، ریسورس موبلائزیشن اور ٹیکسیشن میں اصلاحات کے لیے دیرپا پالیسیاں وضع کرنا چاہتی ہے جن کا اطلاق صرف تحریک انصاف کی حکومت تک محدود نہ ہو بلکہ آئندہ بھی اداروں کے لیے درست سمت کا تعین ممکن ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.