فخر زمان ون ڈے رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن پر آگئے

منگل 13 نومبر 2018 13:40

فخر زمان ون ڈے رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن پر آگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین فخر زمان ون ڈے رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔اوپنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی بدولت 6 درجے چھلانگ لگائی، ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روس ٹیلر کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویرات کولی نمبر ون، روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ جوئے روٹ نے چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔دوسری طرف ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، حسن علی 13ویں جبکہ 16 درجے بہتری پانے کے باوجود شاداب خان 24 ویں نمبر پر ہیں، ٹاپ 5 بولرز میں جسپریت بمرا، راشد خان، کلدیپ یادیو، کا گیسو ربا دا اور یوزیندرا چاہل شامل ہیں۔ ٹیموں کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا، انگلینڈ بدستورنمبرون ہے۔

متعلقہ عنوان :