سری لنکا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں آٹھ مغربی ممالک کی عدم شرکت

میٹنگ نئے وزیر خارجہ سرتھ امونوگاما نے طلب کی تھی،مغربی ممالک نے بطور احتجاج شرکت نہ کی

منگل 13 نومبر 2018 16:57

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) سری لنکا کی حکومت نے ملکی پارلیمنٹ کے تحلیل کیے جانے کے تناظر میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا، جس میں آٹھ مغربی ممالک نے بطور احتجاج شرکت نہ کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ میٹنگ نئے وزیر خارجہ سرتھ امونوگاما نے طلب کی تھی۔

(جاری ہے)

اس میں شرکت نہ کرنے والے ممالک برطانیہ، ہالینڈ، ناروے، فرانس، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، اٹلی اور کینیڈا تھے۔

جرمنی، امریکا اور یورپی یونین نے تاہم اپنے نمائندے روانہ کیے تھے۔امریکا اور یورپی یونین نے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ وہ تحلیل شدہ پارلیمان کا اجلاس بلا کر عوامی نمائندوں کو نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا موقع دیں۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ گزشتہ ویک اینڈ پر تحلیل کر دی گئی تھی۔