آئی سی سی نے آفریدی پر پابندی عائد کردی

آئی سی سی نے یوگینڈا کے آل راونڈر عرفان آفریدی کا باولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی

منگل 13 نومبر 2018 21:51

آئی سی سی نے آفریدی پر پابندی عائد کردی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے یوگینڈا کے آل راونڈر عرفان آفریدی کا باولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

اومان میں جاری آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ میں ڈنمارک کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران عرفان آفریدی کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ کے دوران وڈیو کے ذریعے ان کے باولنگ ایکشن کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باولنگ کرانے کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :