مریضوں تک بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈائر یکٹرحیات آباد میڈیکل کمپلیکس شہزاد اکبر

بدھ 14 نومبر 2018 14:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تعمیراتی اورتزئین و آرائش کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے ،ہسپتال میں 2عدد بیڈ ایلیویٹرز کی سروس شروع کردی گئی، ہسپتال ترجمان توحید ذوالفقار کے مطابق ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ بہترطبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ،ہسپتال میں 2 عدد بیڈ ایلیویٹرز کی سروسزشروع ہونے سے بیمار بچے، بوڑھے اور حاملہ خواتین مستفید ہو رہے ہیں جنہیں متعلقہ سروس صبح 8 سے رات 10بجے تک دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ڈائر یکٹر شہزاد اکبر کے مطابق مریضوں تک بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے انتظامیہ بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔