چین اور آسیان نے مستقبل میں باہمی تعاون اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کو ترقی دینے کے وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبے کی توثیق کر دی

بدھ 14 نومبر 2018 18:01

سنگا پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چین اور آسیان نے مستقبل میں باہمی تعاون اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کو ترقی دینے کے وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبے کی توثیق کر دی۔چائنا آسیان سٹریٹجک پارٹنر شپ وژن 2030 ء کی توثیق بدھ کو سنگاپور میں 21 ویں چائنا آسیان سربراہ اجلاس کے موقع پر کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آسیان کے چیئرمین سنگا پور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے کہا کہ آسیان اور چین میں باہمی مفادات پر مبنی مضبوط تعلقات موجود ہیں خاص طور سے ہمارے اقتصادی تعلقات بے حد فعال ہیں۔

چین آسیان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔باہمی تجارتی تعاون میں اضافے سے خطہ کے لوگوں کے لئے زبردست مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے باہمی اعتماد میں اضافہ سے علاقائی تنازعات کو بہتر انداز میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :