چین یورپ کے لئے کوئی خطرہ نہیں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا فرانسیسی صدر کے بیان پر تبصرہ

بدھ 14 نومبر 2018 18:01

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چین نے کہا ہے کہ وہ یورپ کے لئے کوئی خطرہ نہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن یانگ نے فرانسیسی صدر کی طرف سے یورپی فوج کے تشکیل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کبھی بھی یورپ کے لئے خطرہ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

یورپ کو اپنی دفاعی اور خارجہ پالیسیاں تشکیل دینے کا حق حاصل ہے اور یورپی رہنمائوں نے چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کی ایسی یورپی فوج تشکیل دینے کی تجویز جو چین، روس حتیٰ کہ امریکا کا مقابلہ کرسکے پر ان دنوں دنیا کے اہم حلقوں میں زبردست بحث جاری ہے۔درایں اثنا جرمن چانسلر انجیلا مرکل بھی فرانسیسی صدر کی اس تجویز کی حمایت کا اظہار کر چکی ہیں۔