ہیلمٹ نہ پہننے پر گرفتار کیا جائے گا، حکومت کا اعلان

بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرمال روڈ،پشاورروڈپرداخلےپرپابندی،پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالےموٹرسائیکل سواروں کوگرفتارکیاجائےگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 23:28

ہیلمٹ نہ پہننے پر گرفتار کیا جائے گا، حکومت کا اعلان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر 2018ء) راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرمال روڈ،پشاورروڈپرداخلےپرپابندی عائد کر دی۔ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق روالپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مخصوص علاقوں میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرمال روڈ،پشاورروڈپرداخلےپرپابندی ہو گی۔بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل کےمال روڈ،پشاورروڈداخلےپرپابندی کااطلاق یکم دسمبرسےہوگا۔ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نےچیف ٹریفک افسرکی سفارشات پرپابندی عائدکی۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ سگنل ایریاناکےسےکچہری چوک تک موٹرسائیکل نہ چلائی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالےموٹرسائیکل سواروں کوگرفتارکیاجائےگا۔مذکورہ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ میں مال روڈ،پشاورروڈپرموٹرسائیکل سواروں کے46سنگین حادثات ہوئے۔10 ماہ میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے16موٹرسائیکل سوارحادثات میں جاں بحق ہوئے۔بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرپابندی مفاد عامہ کےپیش نظرلگائی گئی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور میں بھی ہیلمٹ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ابھی تک ہزاروں چالان کئیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :