امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے پر موسم کی پہلی برف باری، پانچ افراد ہلاک

جمعہ 16 نومبر 2018 10:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) امریکا کے شمالی ساحل پر رچمنڈ ورجینیا سے، فلاڈیلفیا، پنسلوانیا، نیو یارک اور بوسٹن تک برساتی طوفان اور کہیں ہلکی تو کہیں تیز برف باری ہوئی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی ساحلی علاوں پر ہونے والی برف باری کے باعث سڑک کے حادثات میں کم از کم 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ورجینیا، واشنگٹن ڈی سی اور میری لینڈ میں برف باری صبح سویرے شروع ہوئی اور دوپہر تک جاری رہی۔ ایسٹرن ٹائم کے مطابق، ایک بجے دوپہر تک ورجینیا میں 6 انچ، جب کہ میری لینڈ اور واشنگٹن میں پانچ انچ برف باری ہوچکی تھی۔ ادھر، الی نوائے میں 7 انچ جب کہ ویسٹ ورجینیا میں 6.2 انچ برف باری ہوچکی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق، ریگن نیشنل ایئرپورٹ اور ڈلاس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کچھ پروازیں تاخیر کی شکار ہوئیں۔