خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی سیکرٹری زکوٰة سمیت 28 اعلیٰ افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 16 نومبر 2018 16:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی سیکرٹری زکوٰة سمیت 28 اعلیٰ افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سیکرٹری زکوٰة فریحہ پال کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد ادریس کو تبدیل کر کے سیکرٹری زکوٰة، سپیشل سیکرٹری ماحولیات محمد ضیاء الحق کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، تعیناتی کے منتظر محمد ایاز کو تبدیل کر کے ایم ڈی خیبر پختونخوا پروکیورمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی خیبر پختونخوا اپرکیورمنٹ اتھارٹی مسعود یونس کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری خزانہ، ڈائریکٹر آر ایم ٹی پی ڈی اے نجیب الرحمن کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اتھارٹی، چیف پی اینڈ ڈی ظاہر شاہ کو ایم ڈی ایس آئی ڈی پی، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام فضل خالق کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پراجیکٹ مرج ایریا مطیع الرحمن کو ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ایس آئی ٹی شاہ جہاں کو ڈپٹی کمشنر کولئی پالس، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کو ریلیف میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لکی مروت کبیر آفریدی کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈی ڈی ہائوسنگ فائونڈیشن جہانگیر اعظم وزیر کو ڈپٹی کمشنر لکی مروت، ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ شاہد محمود کو تبدیل کر کے کوآرڈینیٹر چیف سیکرٹری آفس، ایڈیشنل پی ڈی آئی ایم یو اقبال حسین کو ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ افتخار عالم کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند لگا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کولائی پالس فرحت الله مروت اور اے ڈی سی ٹرائبل ڈسٹرکٹ خیبر حکمت الله وزیر کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی ارشد قیوم کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بٹگرام جبکہ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس جمشید خان کو تبدیل کر کے اے ڈی سی قبائل ضلع خیبر لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :