شمالی کوریا نے نئے سٹرٹیجک نوعیت کے ہتیھار کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) شمالی کوریا نے نئے اسٹرٹیجک نوعیت کے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ سیول کے خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے کم جونگ ان کی موجودگی میں ایک سٹرٹیجک نوعیت کے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ نہ تو جوہری ہے اور نہ ہی کسی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ہے ۔ واضح رہے شمالی کوریا کی جانب سے 2017 کے بعد کسی ہتھیار کا یہ پہلا تجربہ ہے ۔ ۔