پمز میں سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے

جمعہ 16 نومبر 2018 20:09

پمز میں سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پمز میں گزشتہ ایک ہفتہ سے سی ٹی سکین مشین خراب ہے اور اس سلسلہ میں جڑواں شہروں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے مشین خرابی کا نوٹس لے کر اس کو ٹھیک کرائیں۔ ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سی ٹی سکین مشین خرابی کی رپورٹ کمپنی کو کی گئی جس کے بعد ماہرین نے اس کو چیک کیا اور اس کے خراب پرزہ جات کو بیرون ملک سے منگوانے کیلئے آرڈر کر دیا گیا ہے اور اگلے دو، تین روز میں مشین کو فنکشنل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :