وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں ،ْشاہ محمود قریشی

ہفتہ نومبر 19:14

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام آباد/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔