منی لانڈرنگ جاری،ہماراملک تاحال اس کو نہیں روک سکا،ایرانی وزیرخارجہ

منی لانڈرنگ سے متعلق بیان کے بعد جواد ظریف پھنس گئے،عدالت نے ثبوت طلب کر لیے

پیر 19 نومبر 2018 12:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ ان کے ملک میں منی لانڈرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ان کا ملک ابھی تک اس کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ،دوسری جانب ایران کے ایک بنیاد پرست رکن پارلیمنٹ حسین نقوی حسینی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خارجہ جواد ظریف منی لانڈرنگ سے متعلق ایک بیان کے بعد کافی مشکل صورت حال کا سامنا کررہے ہیںادھر ایرانی عدالت نے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ سے متعلق اپنے دعوے کے ثبوت کے لیے مصدقہ دستاویزات پیش کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الوائین گروپ کے ترجمان حسین نقوی نے بتایا کہ جوڈیشل کونسل کے وائس چیئرمین غلام حسین محسنی ایجہ ای نے جواد ظریف سے کہاہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں اور ان کے پاس منی لانڈرنگ سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کامیاب نہیں ہوسکی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حسین نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جواد ظریف کا ملک میں منی لانڈرنگ کے تسلسل کے بارے میں بیان ملک وقوم کے مفاد کے خلاف ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عدالت کو اس طرح کے کیسز کا از خود نوٹس لینا چاہیے اور ان پر لاپرواہی برتنے کا کوئی جواز نہیں۔

متعلقہ عنوان :