اداکارہ پائل خان کی پھوپھو ں اورپھوپھی زاد بہن انتقال کرگئیں

پیر 19 نومبر 2018 14:03

اداکارہ پائل خان کی پھوپھو ں اورپھوپھی زاد بہن انتقال کرگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) تھیٹر کی سٹار اداکارہ پائل خان کی پھوپھو ں اورپھوپھی زاد بہن انتقال کرگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل خان کی پھوپھوں علالت کے باعث انتقال کرگئیں تو ان کی پھوپھی زاد بہن بھی اپنی والدہ کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور ان کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور وہ بھی دنیا فانی سے کوچ کر گئیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح پائل خان کو پھوپھوں کے ساتھ پھوپھی زاد بہن کے انتقال کا صدمہ بھی سہنا پڑا ۔ تھیٹرسے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے اداکارہ پائل خان سے ان کی پھوپھوں اور پھوپھی زاد بہن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :