40 زار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 26نومبر کو ہوگی

پیر 19 نومبر 2018 15:11

40 زار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 26نومبر کو ہوگی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 دسمبر بروز پیر کوہوگی جو رواں سال کی 31 ویں اور مجموعی طور پر 76 ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ ۱ٓف نیشنل سیونگز فیصل ۱ٓباد ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھی7کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام اڑھائی کروڑروپے کے تین اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصو صی تقریب صبح 10 بجے سٹیٹ بینک ۱ٓف پاکستان ریجنل ۱ٓفس کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائیگا۔