بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو روزہ

ٹور میچ ڈرا، سومیا سرکار اور شادمان کی نصف سنچریاں، ٹور میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا

پیر 19 نومبر 2018 22:01

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو روزہ
چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا، ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے روز 303 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، شائی ہوپ 88 اور کیرن پاویل 72 رنز بنا کر نمایاں رہے، نعیم حسن نے 2 وکٹیں لیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں پر 232 رنز بنائے تھے، سومیا سرکار اور شادمان اسلام نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، سرکار 78 اور شادمان 73 رنز کے ساتھ نمایان رہے، محمد متھن 27 اور نجمل حسین شانتو 21 رنز بنا سکے، شینن گبرائل نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔۔

متعلقہ عنوان :