پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں تیسری بدترین کارکردگی، 24 رنز پر آخری 6 وکٹیں گنوائیں

پیر 19 نومبر 2018 23:51

پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں تیسری بدترین کارکردگی، 24 ..
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں تیسری بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 24 رنز پر آخری 6 وکٹیں گنوائیں اور اسے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے 1972-73ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں 18 رنز پر آخری 6 وکٹیں کھوئی تھیں اور اس کے بعد 2004-05ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس نے 23 رنز پر آخری چھ وکٹیں گنوائی تھیں۔

متعلقہ عنوان :