وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود خان لونی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 20 نومبر 2018 15:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود خان لونی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔