شیخ زاید ہسپتال لاہور میں شعبہ جنرل سرجری کے زیر اہتمام کینسر سرجری کے جدید طریقہ کار

HIPEC کے بارے میں ڈاکٹرز کو روشناس کروانے کیلئے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا

منگل 20 نومبر 2018 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) شیخ زاید ہسپتال لاہور میں شعبہ جنرل سرجری کے زیر اہتمام اور پروفیسر ڈاکٹر ہارون جاوید مجید کی زیر نگرانی کینسر سرجری کے جدید طریقہ کار HIPEC کے بارے میں ڈاکٹرز کو روشناس کروانے کیلئے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر ارشد چیمہ ڈائریکٹر کینسر سینٹر یونی ورسٹی آف لاہور نے شرکاء ڈاکٹرز کو کینسر سرجری کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا ، اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج سے کچھ عرصہ پہلے تک جو کینسر پیٹ میں پھیل جایا کرتا تھا اسے چھوڑ دیا جاتا تھا لیکن اب جدید تکنیک کی مدد سے ایسے پھیلے ہوئے کینسر کو کافی حد تک کم کر کے مریض کی زندگی کے دورانیے کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ہارون ڈار، ڈاکٹر عمران انور، ڈاکٹر عارف جاوید ، ڈاکٹر عباس ، ڈاکٹر عامر جمیل سمیت ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :