ن نبی ؐ پوری کائنات کے لیے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں، ننبی ؐ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تما م مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر اورڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر پیغام

بدھ 21 نومبر 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر اورڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ ن نبی ﷺ پوری کائنات کے لیے مشعل راہ اور باعث رحمت ہیں، ننبی ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تما م مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ نبی ﷺ کا اسوہ حسنہ عدل وانصاف،سچائی بقائے باہمی،انسانیت سے ہمدردی،صبر وبرداشت اور امن ومحبت کی بہتر ین مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ ﷺ کی سنت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہننبیﷺ ? کی آمد ساری کائنات کے لیے باعث رحمت اور آپنﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سر چشمہ ہے،ننبی ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تما م مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپ ﷺ نے اپنے او صاف کاملہ اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ایک انقلاب بر پا کر کے انسانیت کو جہالت کی اتھاہ تاریکیوں اور شرک کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کے اعلی درجوں پر فائز کیا، نبی ﷺکا امتی ہونا ہمارے لیے اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے ،ننبی ﷺ کی حیات طیبہ مینار نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ننبی ﷺ انتہائی اعلیٰ اخلاق و اوصاف کے مالک تھے اور آپ نبیﷺ ن نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا ۔ آپﷺ کی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے۔ نبیﷺ کی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے اوراسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر کے اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :