قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل شروع ہوگا

جمعرات 22 نومبر 2018 13:30

قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کاروائی نمٹائی جائے گی تاہم ریکوزیشن اجلاس میں اپوزیشن کا ایجنڈا زیر بحث لایاجائے گا۔