ڈویژنل سپورٹس مقابلوںمیں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کٹہ خٹ کی کامیابی

جمعرات 22 نومبر 2018 15:40

مردان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کٹہ خٹ کے طلباء نے محکمہ تعلیم ضلع مردان کے زیر اہتمام ڈویژنل مقابلوںمیں کرکٹ ، بیڈ منٹن اور رسہ کشی میں تمام میچز جیت کر ٹرافیاں اپنے نام کردی ، ایتھلیٹکس مقابلوں میں مختلف پوزیشنز کے علاوہ 800میٹر دوڑ میں سکول نے ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی، سکول کے پرنسپل سید اکبر اور سپورٹس انچارج عارف نسیم نے سکول کے کامیاب کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کٹہ خٹ نے اپنی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے سپورٹس مقابلوں میں اپنا لوہا منوایا ۔

متعلقہ عنوان :