لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں کل ٹیم ایٹین اور ایف جی پولو کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 20:50

لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں کل ٹیم ایٹین اور ایف جی پولو کے درمیان ..
لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ء میں کل بروز اتوار ٹیم ایٹین اور ایف جی پولو کے درمیان میچ دوپہر تین بجے ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق لاہور اوپن دوہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہے اس لیے اس اتوار کو تین بجے لیگ میچ ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں بہترین ہیں اور اپنے اپنے میچ جیت چکی ہیں امید ہے کہ زندہ دلان لاہور کو ایک بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔

پولو کا سیزن اب ہائی گول سیزن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ٹیم ایٹین (18) میں شاہنواز ایاز درانی، ممتاز عباس نیازی، احمد علی ٹوانہ اور ثاقب خان خاکوانی شامل ہیں جبکہ ایف جی پولو ٹیم میں میر حذیفہ احمد، عباس مختار، شاہ شمیل عالم اور الوکیو سلیسٹینو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :