موسم ربیع کی فصلات سے جڑی بوٹیوں کے مؤثر انسدادکیلئے بارانی علاقوں میں فصلوں کے ہیرپھیر سے استفادہ کیا جاسکتاہے، زرعی ماہرین

پیر 3 دسمبر 2018 15:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) بارانی علاقوں میں فصلوں کے ہیرپھیر سے موسم ربیع کی فصلات سے جڑی بوٹیوں کا مؤثر انسداد کیا جاسکتاہے جبکہ فصلات کا ادل بدل زمین کی ذرخیزی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتاہے۔ زرعی ماہرین نے بتایاکہ فصلوں کی ترتیب میں اگر پھلی دار فصلات کو بھی شامل کیاجائے تو جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ زمین کی ذرخیزی بڑھا کر موسم ربیع کی فصلات کی اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ موسم ربیع میں گندم ،سرسوں، توریا، رایا ، چنا ، مسور جیسی اہم ترین فصلات بارانی علاقوںمیں نمایاں اہمیت رکھتی ہیں جن کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ان میں موجود جڑی بوٹیوں کا خاتمہ اشد ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر جڑی بوٹیوں کا مسئلہ شدت اختیار کرجائے اور ان کی تلفی کیلئے غیر کیمیائی طریقے کامیاب نہ ہوسکیں تو ان جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیمیائی طریقے سے جڑی بوٹی کش ادویات کے استعمال سے کیاجاسکتاہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کے علاوہ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :