سرکاری نہر سے پانی چوری کر کے فروخت کرنے والا گرفتار

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) اینٹی کرپشن مانسہرہ نے سرکاری نہر سے پانی چوری کر کے فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن مانسہرہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایک کمپلینٹ ملی تھی کہ محمد نصیر سکنہ گاندھیاں سرکاری نہر سے پانی چوری کر کے اسے دیگر لوگوں پر فروخت کر رہا ہے جس پر محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز محمد نصیر کو گرفتار کر کے اس پر اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم۔ بعد ازاں عدالت سے ملزم کا ایک روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کے اہلکار ریمانڈ کے دوران نصیر سے سرکاری نہر سے پانی چوری کر کے فروخت کرنے سے متعلق تفتیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :