عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے،آزاد خطے میں خوشحالی آئے گئی،سردار نعیم خان

حکومت عوام کو تمام بنیادی حقوق مستحقین افراد کو حقیقی معنوں میں ان کا حق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے سابق وزیر آزاد کشمیر

جمعرات دسمبر 15:30

کوٹلی/فتح پور تھکیالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر سردار نعیم خان نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گئی حکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق مستحقین افراد کو حقیقی معنوں میں ان کا حق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے آزادکشمیر بھر میںتعمیر وترقی کے میگا منصوبوں پر تیزی سے کام شروع ہیں ۔

موجودہ حکومت نے اپنے عرصہ اقتدارکے اندر آزادکشمیر میںجوتعمیروترقی کے منصوبے دیے وہ گزشتہ سترسالوں میںنہ ہوسکے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت اداروں میں میرٹ کے نظام کو مزیدبہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے محکمہ تعمیرات عا مہ اور لوکل گورنمنٹ کے ذریعے حلقہ وائز لوکل رابطہ سڑکاٹ معیاری نوعیت کی بنائی جارہی ہیں او ان کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ترقیاتی فنڈز کا درست استعمال ہو رہا ہے جس کا براے راست فائدہ عوام الناس کو بلا تخصیص پہنچ رہا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تحریک آزادی ، کشمیر ، گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی کے لیے تلخ فیصلہ جات کیے جس سے ہمارے کارکنان نے بڑی قربانیاں دی اور بڑے پن اور حوصلہ مندی کا ثبوت دیا حلقہ نکیال کی تمام یونین کونسل ہا اور موضع جات میں رابطہ سڑکوں ، پینے کے پانی ، صحت ، تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کر نے میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا حلقہ فتح پور تھکیالہ کے عوام اطمینان رکھیں موجودہ حکومت اپنے عرصہ اقتدار میں تمام انتخابی وعدے پورے کر ے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پسماندہ علاقواں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں انتخابات میں کیے گے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے این ٹی ایس کے ذریعے روزگار کی فراہمی ، ترقیاتی بجٹ 12ارب سے بڑھا کر 23ارب کرنا ، بلڈ کینسر کے مریضوں کوبین الاقوامی تعاون سے مفت ادویات کی فراہمی کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے عوام کی بے لوث خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے پر عزم ہیں دیہی و پسماندہ علاقوں کے جملہ مسائل حل کر کے عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پسماندگی ختم کر کے لوگوں سے ان کا احساس محرومی ختم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام بھی حلقہ کے اندر اپنے منصوبوں کی دیکھ بھال کریں اورکام کے معیار کودیکھیں ۔منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔تعمیروترقی کے منصوبوں میںمعیار ی کام کے لیے محکمہ جات کے آفیسران اورفیلڈسٹاف خصوصی دلچسپی لے کر کام کی نگرانی کریں ۔