مقبوضہ بیت المقدس ،اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، دو فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا، حالت تشویشناک

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:27

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے بئت المقدس میں حزما کے مقام پر دو فلسطینی بچوں کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں بچے شدید زخمی ہوگئے، بچوں کی عمریں 14 اور 15 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔دونوں زخمی بچوں کو الرام کے مقام پر ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔وہاں سے انہیں رام اللہ کے ایک ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :