اسسٹنٹ کمشنر قصور کی کارروائی ، سرکاری زمین واگزار کروا لی

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:20

قصور۔07 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کی خصوصی ہدایت اورکلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا کا قابضین کے خلاف کریک ڈائون ‘کروڑوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کروا لی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا نے موضع بھالا میں ناجائز قابضین کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی تین ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے اور قابضین کیخلاف مزید کاروائی کیلئے متعلقہ تھانہ کو ہدایت کر دی ہے ۔

واگزار کروائی گئی سرکاری زمین پر دس قابضین عرصہ دراز سے قابض تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے جن لوگوں نے ناجائز قبضے کر رکھے ہیں ان کیساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور سرکاری زمین کا چپہ چپہ واگزار کروایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :