کمشنر سکھر کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑوکی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سکھر ، گھوٹکی،خیرپور کے ڈپٹی کمشنرز سمیت تینوں اضلاع کے محکمہ صحت کے پی پی ایچ آئی ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندگان نے بھی شرکت کی، کمشنر سکھر نے اس موقع پر خطاب کرتے کہاکہ اس قومی کاز میں کوئی بھی کوتاہی برتے گا تواس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلائی جائیگی ۔

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران پولیو ٹیموں کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے اپنے اضلاع میں اچانک دورے کریں اور پولیو ٹیموں کے رابطوں کے فقدان کو بھی ختم کیا جائے ،پولیو ڈیوٹی پرغیر حاضر رہنے والے یوسی ایم اوز اور عملے کے ساتھ ساتھ سفارش کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں منتقل ہونے والے بچوں کی نشاندہی کے لیے مینوئل سسٹم کو ختم کرکے نئے ڈیجیٹلائیز سسٹم کو متعارف کرانے کا کام شروع کیا جائے جس میں بچوں کے نام اور ان کے والدین کے شناختی کارڈ نمبرز رجسٹرکئے جائیں تا کہ بچے دیگر شہروں میں جانے کی صورت میں پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائیں ۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویژن نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی ٹیموں میں فیمیل میڈیکل افسران کو بھی شامل کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر نرسنگ اسٹوڈنٹس کی بھی ڈیوٹی لگائے جائے تا کہ اس پولیو مہم میں کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

متعلقہ عنوان :