جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ، جوزی سٹارز نے ڈربن ہیٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا کر پانچویں کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:50

جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ، جوزی سٹارز نے ڈربن ہیٹ کو دلچسپ مقابلے کے ..
ڈربن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں جوزی سٹارز نے ڈربن ہیٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا کر پانچویں کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ڈین ویلاس نے 43 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، ایروی کی ففٹی رائیگاں گئی، ویلاس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے لیگ کے 23ویں میچ میں ڈربن ہیٹ پہلے کھیلتے ہوئے 18.3 اوورز میں 128 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ایروی نے 62 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کگیسوربادا نے 3، اولیوائر، کرسچین اور ہارمر نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں جوزی سٹارز نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 9 وکٹوں پر پورا کیا، کپتان ڈین ویلاس نے 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، نونو پونگولو نے دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 14 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، راشد خان نے 3 اور کائل ایبٹ نے 2 وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :