نمی والے موسم میں کپاس پرچست تیلے کا حملہ بڑھنے کا خطرہ ہوتاہے،محکمہ زراعت

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) نمی والے موسم میں کپاس پرچست تیلے کا حملہ بڑھنے کا خطرہ ہوتاہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکائوٹنگ کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مشورہ سے زہرکا سپرے کریں کیونکہ سفیدمکھی کپاس کا رس چوسنے والا انتہائی خطرناک کیڑاجو پتہ مروڑ وائرس کو پھیلانے کا ذریعہ بنتاہے‘سفیدمکھی کے بالغ اور بچے ہر وقت فصل پر موجود ہوں تو کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسے زہر کے سپرے کا انتخاب کریں جو ان دونوں کے خلاف موثر ہوگا کاشتکار ایک ہی زہر کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتاہے ‘کپاس کے کاشت کا سفیدمکھی پر چست حملہ کے تدارک کیلئے زرعی ماہرین سے مشورے کرتے رہیں اور بارشوں کے دوران خاص کر کپاس کے کھیتوں کی پیسٹ سکائوٹنگ ہفتہ میں 2بار جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :