سعودی عرب میں خواتین کیلئے’’موسم سرما 2018ء‘‘ نمائش 17 دسمبر سے شروع ہوگی

پیر 10 دسمبر 2018 13:30

سعودی عرب میں خواتین کیلئے’’موسم سرما 2018ء‘‘ نمائش 17 دسمبر سے شروع ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سعودی خواتین کو روزگار کے قابل بنانے کیلئے ’’موسم سرما 2018ء ‘‘ کی ساتویں نمائش کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق نمائش کے منتظم ڈاکٹر وفا کا کہنا ہے خواتین کے لئے مخصوص نمائش کی سرپرستی شہزادی عادلہ بنت عبداللہ اور وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی کررہے ہیں۔ نمائش 17 دسمبر سے 20 دسمبر تک روزانہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رہا کرے گی۔ اس نمائش میں 130 ہنرمند سعودی خواتین کو اپنی دستی مصنوعات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ ان خواتین میں 12 فیصد خلیج ، 9 فیصد عرب اور 2 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

متعلقہ عنوان :