ریلوے اورٹرانسپورٹ یونین کی ہڑتال،جرمن بھر میں تمام ٹرینیں منسوخ

ریلوے ورکرز ہڑتال تنخواہوں میں اضافے کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کر رہے ہیں

پیر 10 دسمبر 2018 17:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) جرمن بھر میں تمام طویل فاصلے کی ٹرینیں پیر کی صبح منسوخ کر دی گئیں۔ ریلوے ورکرز یہ ہڑتال تنخواہوں میں اضافے کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی سب سے بڑی ریلوے کمپنی ڈوئچے بان کی طرف سے یہ اعلان ریلوے اینڈ ٹرانسپورٹ یونین (ای وی جی) کے ارکان کی طرف سے ہڑتال پر جانے کے بعد سامنے آیا۔ یہ ہڑتال جرمن وقت کے مطابق صبح نو بجے تک جاری رہی تاہم ریلوے کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔ ریلوے ورکرز یہ ہڑتال تنخواہوں میں اضافے کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کر رہے ہیں۔