لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی الخیر گروپ فائیوسٹار فوم کللاہور پولو کلب میں شروع ہو گا

پیر 10 دسمبر 2018 20:01

لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی الخیر گروپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی الخیر گروپ فائیوسٹار فوم کل بروز منگل سے لاہور پولو کلب میں شروع ہو گا۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق آٹھ گول کا یہ ٹورنامنٹ کئی سالوں سے لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم کی یاد میں کھیلا جاتا رہے۔

ٹاپ آٹھ ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ارٹیما میڈیکل، ایف جی پولو ٹیم، اے او ایس پولو ٹیم اور پی بی جی /ری ماؤنٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں ٹیم ایٹین (18)، ای ایف یو لائف، نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس اور ٹوٹل نیوٹریشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ آج بروز منگل 11 دسمبر دوپہر دو بجے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ارٹیما میڈیکل کا مقابلہ ایف جی پولو ٹیم سے ہوگا جبکہ دوپہر تین بجے اے او ایس پولو ٹیم کا مقابلہ پی بی جی /ری ماؤنٹس کی ٹیم سے ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ 12 دسمبر کو دوپہر دو بجے ٹیم ایٹین (18) کا مقابلہ ای ایف یو انشورنس کے ساتھ جبکہ دوپہر تین بجے نیوایج ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ٹوٹل نیوٹریشن سے ہوگا۔ جمعرات اور جمعہ کو جیتنے اور ہارنے والی ٹیمیں فائنل اور سب سڈری فائنل کیلئے کھیلیں گی۔ اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے سب سڈری فائنل جبکہ تین بجے مین فائنل کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :