مارچ2019 میں نیکٹا کو مکمل فعال کر دیا جائیگا، شہریار آفریدی

منگل 11 دسمبر 2018 16:37

مارچ2019 میں نیکٹا کو مکمل فعال کر دیا جائیگا، شہریار آفریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ نیکٹا کو فعال بنایا جارہا ہے ، مارچ 2019ء میں مکمل فعال کردیاجائیگا ، نیشنل سکیورٹی حکومت کا ’’ گول‘‘ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے رکن اسمبلی روبینہ خورشید عالم کے انسداد اور پرتشدد انتہا پسندی کی قومی بابت کے حوالے سے بل 2018ء کے حوالے سے قومی اسمبلی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ نیکٹا میں نیشنل سکیورٹی اور دہشتگردی کے حوالے سے بات ہورہی ہے نیشنل سکیورٹی حکومت کا گول ہے اس ادارے میںپہلے بہت خامیاں تھیں اب اس کو بہتر کیاجارہا ہے مارچ 2019ء تک اس کو مکمل فعال کردیاجائیگا رکن اسمبلی روبینہ خالد نے اپنے بل پر گفتگو کرتے ہوئے کیا یہ بل گزشتہ دور حکومت میں آیا تھا اور نیکٹا نے اس بل کو کمیٹی کے حوالے کیا تھا اور یہ بل کمیٹی سے پاس ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :