سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد دو دنوں میں 3000 روپے کی کمی ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی ہوئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 مئی 2024 18:54

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد دو دنوں میں 3000 روپے کی کمی ہوگئی
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 مئی 2024ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل بڑھنے کے بعد ایک ہزار600 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار257 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار47 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر  مہنگا ہونے سے 2301 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ورلڈ بینک نے تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کا پاکستان سے کہنا ہے کہ ذاتی آمدن ٹیکس کو تنخواہ دار اور دیگر طبقات کے لیے برابر بنایا جائے، جنرل سیلزٹیکس کے نظام میں موجود خرابیان دور کی جائیں اور تمباکو کی صنعت کو ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کیا جائے۔

عالمی بینک نے اپنی سفارشات میں یہ بھی کہا کہ اس کو ٹکڑوں میں بانٹنے کا طریقہ کار اپنانے کی بجائے ہر قسم کے ریگولیٹرز کو ایک ہی بڑے ادارے کے اندر لایا جائے اور ایک مرکزی نظام کے تحت لایا جائے تاکہ مرکز اور صوبوں کے مابین رابطہ کاری بہتر ہوسکے۔ عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت مجموعی قومی پیداوار میں جنرل سیلز ٹیکس کا کل حصہ 2 اعشاریہ 7 فیصد ہے، اگر تمام اقسام کے کم کیے گئے ٹیکس و استثنیٰ اور دیگر ترغیبات ختم کر دی جائیں تو یہ مجموعی قومی پیداوار کا 6 اعشاریہ 53 فیصد بن سکتا ہے، اسی طرح تمباکو پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی ایک ہی پریمیم شرح متعارف کرائی جائے، اس سے مجموعی قومی پیداوار میں تمباکو کی صنعت سے حاصل ہونے والے ٹیکس کا حصہ 0 اعشاریہ 19 فیصد سے بڑھ کر 1 اعشاریہ 09 فیصد ہوجائے گا جس سے ٹیکس کلیکشن 1000 ارب سے بڑھ سکتا ہے۔