پہاڑوں کاعالمی دن، ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد
موٹربائیک ریلی بشی گرام کیمپنگ پاڈز سے روانہ ہوکر نئے سیاحتی مقام گبین جبہ میں اختتام پذیر ہوئی ، ریلی شرکاء نے طلباء کو لیکچرز بھی دیئے
منگل 11 دسمبر 2018 19:41
(جاری ہے)
موٹرسائیکل ریلی ٹورازم کارپوریشن کے نئے سیاحتی مقام بشی گرام میں لگائے گئے کیمپنگ پاڈز سے روانہ ہوئی اور گبین جبہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ ریلی کے شرکاء نے واپسی پر منگورہ سوات میں سوات پبلک سکول کے طلباء کو لیکچر دئیے ، اس موقع پر جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹی سجاد حمید مہمان خصوصی تھے ، ان کے ہمراہ ایس پی ایس سکول اور موٹر بائیک کلب 46 کے لیڈرمانی افتخارسمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ، پہاڑوں کے عالمی دن منانے کی مناسبت سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر ایڈمن سجاد حمید نے کہاکہ سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی ہدایت پر ٹورازم کارپوریشن صوبے کے نئے سیاحتی مقامات کی تلاش اور ان کی آباد کاری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہر سال 4 نئے سیاحتی مقامات آباد کرینگے ، گبین جبہ بھی صوبے کے نئے سیاحتی مقامات میں شامل ہے اور اس جانب ریلی کے انعقاد کا مقصد سیاحوں کو اس نئے سیاحتی مقام کی جانب راغب کرنا ہے ،پہاڑوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،پہاڑوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں وہاں صفائی کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے ، بائیکر ریلی کے لیڈرمانی افتخار نے کہاکہ سیاحت کو فروغ دینے سے ملکی معیشت بھی بہتر ہوگا،طلباء کو لیکچر دیتے ہوئے انہوںنے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ جب بھی وہ پہاڑی مقامات کا دورہ کرے تو اپنے ساتھ جو اشیاء لے جائیں تو ان کے ریپیر اور دیگر غیر ضروری اشیاء وہاں پر پھینکنے کی بجائے اسے اپنے ساتھ لے آئے تاکہ پہاڑوں کی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.