جدہ:غیر معیاری غذائی مصنوعات بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز

1600سے زائد فوڈ پوائنٹس سِیل کیے جا چکے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 12 دسمبر 2018 16:53

جدہ:غیر معیاری غذائی مصنوعات بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر2018ء ) مملکت بھرمیں ریسٹورنٹس، گوشت کی دُکانیں ، سویٹس شاپاور تیار خوراک بیچنے والے مراکز پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اگر کسی ہوٹل، ریسٹورنٹ یا برگرشوارما پوائنٹ پر فروخت ہونے والی غذا مضر صحت پائی جائے تو ایسی صورت میں اس تجارتی مرکز کو بند کر دیا جاتا ہے اور سزا کے طور پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔

جدہ میونسپلٹی کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ رواں سال کے دوران جدہ میں 19238 بار چھاپے مار گئے، جس دوران ناقص، خراب اور غیر معیاری غذائی مصنوعات کی فروخت پر 1600 سے زائد فوڈ پوائنٹس کو بند کر دیا گیا۔ یہ کریک ڈاؤن وزارت بلدیات و دیہی امور کی جانب سے جاری مہم کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصدمملکت کے عوام کی صحت کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور اُنہیں صحت بخش اور جراثیم سے پاک غذا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں کو غذائی مراکز پر 3100 خلاف ورزیوں کا پتا چلا، جن میں ریسٹورنٹس، مٹھائی کی دُکانیں، کیفے ٹیریاز اور گوشت کی دُکانیں بھی شامل ہیں۔ جبکہ میونسپلٹی انسپکٹرز کی جانب سے ایسے مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں کسی پرمٹ کے بغیر حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی ڈھنگ سے عذائی اشیاء تیار کی جا رہی تھیں۔ ان کارروائیوں کے دوران میونسپلٹی کی جانب سے ہزاروں ٹن گلی سڑی اورانسانی صحت کے لیے انتہائی مضر خوراک بھی تلف کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :