چکدرہ آرمی فورٹ میں پاک فوج کا عوامی جرگہ، عوام مسائل کے حل کی یقین دہانی

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:53

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چکدرہ آرمی فورٹ میں جرگہ کا انعقاد ہوا ہوا جس میں منعقد ہوا جس میں کمانڈنٹ لو ئر دیر ٹاسک فورس کرنل امیر شہزاد، لیفٹیننٹ کرنل عامر 84 فیلڈ، ڈی پی او لوئردیر عارف شہباز وزیر، قمر زمان تحصیل ناظم ادینز ئی اور ناظم خال کے علاوہ علاقے کے مشران نے شرکت کی دیر ٹاسک فورس کمانڈنٹ نے علاقہ عمائدین سے علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے پر زور دیا اور عوام سے تعاون کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

علاقہ مشران نے بازار چکدرہ میں ٹریفک مسائل اور متبادل راستے کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر 84 فیلڈ کے کمانڈنٹ امیر شہزادنے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کا ہمیں ادراک اور ہم اپنے طور بائی پاس اور دیگر مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :