منحرف ایرانی وکیل غاسم شولسعدی کوچھ سال قیدکی سزاسنادی گئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:23

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) منحرف ایرانی وکیل غاسم شولسعدی کوچھ سال قیدکی سزاسنادی گئی ،یہ بات ان کے وکیل نے گزشتہ روزکہی ہے ۔شولسعدی کو18اگست کوایرانی پارلیمنٹ کے باہرانتخابات سے امیدواروں کوروکنے کے خلاف ایک چھوٹے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے پرحراست میں لیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

قدامت پسنداقلیتی ،اکثریتی نگہبان کونسل کے پاس کسی بھی امیدوارکوصدارتی وپارلیمانی انتخابات سے روکنے کاحق حاصل ہے ۔

ان کے وکیل محمدحسین آغاسی نے اے ایف پی کوبتایاکہ مسٹرشولسعدی کوتہران کی انقلابی عدالت کی پندرھویں شاخ کی جانب سے قومی سلامتی کے خلاف سازش اوراجتماع منعقدکرنے پرپانچ سال قیدکی سزاسنادی گئی ہے ۔آغاسی نے مزیدکہاکہ انہیں سسٹم کے خلاف اکسانے کیلئے مزیدایک سال کی سزابھی سنائی گئی ہے ۔۔