پنجاب کبڈی ٹیم کے چنائوکیلئے سرگودھا کبڈی ایسوسی ایشن کے تحت ٹرائل 17دسمبر کو ہونگے

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پنجاب کبڈی ٹیم میں چنائوکیلئے سرگودھا کبڈی ایسوسی ایشن کے تحت ٹرائل 17دسمبرکو ہونگے ، منتخب ہونے والے کھلاڑی 19دسمبر کو ساہیوال میں پنجاب کبڈی ٹیم کیلئے منعقدہ ٹرائلز میں شرکت کے حقدار ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل فاروق چیمہ ،جنرل سیکرٹری ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن حبیب الرحمن ڈوگر اورصدر ڈسٹر کٹ کبڈی ایسوسی ایشن عدنان افضل ججہ نے میڈیا سے گفتگومیں کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں منعقد ہونے والے نیشنل کبڈی ٹورنامنٹ میںشرکت کیلئے پنجاب بھر کی طرح سرگودھا میں بھی کھلاڑیوں کے ٹرائل 17دسمبر کوگورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 90شمالی میںسہ پہر تین بجے ہونگے ، ٹرائل میں سرگودھا ڈویژن سے کھلاڑی شرکت کریںگے ۔