امریکہ نے جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی کے الزام میں اسرائیلی سمیت تین افراد کو بلیک لسٹ کردیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) امریکہ نے سابق اسرائیلی فوجی افسر سمیت تین افراد کو جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی میں ملوث ہونے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق اسرائیلی فوجی افسر’اسرائیل زیو‘ جنوبی سوڈان کے ایک تاجر اوباک ویلیام اولائو اور جنوبی سوڈان کے عہدیدار گریگوری فاسیلی پر ملک میں امن مساعی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے اور امریکا میں موجود ان کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

امریکہ نے ان تینوں افراد کے ملکیتی 6اداروں اور کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی حکومت نے کہا ہے کہ پابندیوں کا ہدف بننے والے عناصر جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی کو طول دینے کیلئے عسکریت پسند گروپوں کو اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کرتے تھے۔