سرگودھا شہر میں نائٹ بازار لگانے کی تجویز

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

سرگودھا۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر شیخ احسان الہیٰ نے تجاوزات کے خاتمے اور غریب لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچانے کیلئے نائٹ بازار لگانے کی تجویز میئر سرگودھا کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نائٹ بازار کا تاثر موجود ہے اور اس سے جہاں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے وہاں پر معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنا بھی آسان ہوتا ہے شیخ احسان الہیٰ نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ مختلف بازاروں میں نائٹ بازار لگانے کا اہتمام کرے تو اس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا ہے کہ بازاروں میں قائم دکانیں رات کو ایک مقررہ وقت پر بند کردی جاتی ہیں جس کے بعد ان بازاروں میں عارضی بازار جو کہ نائٹ بازار کے نام سے جانے جاتے ہیں وہ کھل جاتے ہیں جہاں پر متوسط اور غریب لوگ بآسانی خریداری کرتے ہیں سرگودھا میں بھی نائٹ بازار قائم کئے جائیں تاکہ بے روزگاری کے خاتمے کیساتھ ساتھ معاشی ترقی کے اہداف بھی حاصل کئے

متعلقہ عنوان :