اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے تجاوزات کیس کی سماعت 11جنوری تک ملتوی کر دی

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے تجاوزات کیس کی سماعت 11جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے مصطفیٰ ٹاور ایف ٹین کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ انسانی زندگیاں سب سے زیادہ اہم ہیںحادثات کے بعد رپورٹیں مرتب کی جاتی ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے بائی لاز اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ عدالت نے مصطفیٰ ٹاورز انتظامیہ کو بھی گیارہ جنوری تک جواب جمع کروانے لیے نوٹسز جاری کر دیے ۔عدالت نے سی ڈی اے بائی لاز پر عملدرآمد نہ کرنے والی ہائی رائز بلڈنگز بارے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت11 جنوری تک ملتوی کر دی۔