طلحہ محمود فاؤنڈ یشن کا بورڈ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم ملک فیصل کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

ہری پور۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) طلحہ محمود فاؤنڈیشن نیمیٹرک اور ایف اے میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دورافتادہ و پسماندہ علاقہ چھجیاں کے ہونہار طالب علم ملک فیصل کے مزید تعلیمی اخراجات ادا کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک فیصل جس کا تعلق ہری پورکے پسماندہ ترین گاؤں چھجیاں سے ہے اور یہ بچہ جسمانی طور پر معزور ہے۔

(جاری ہے)

اس بچے کا اعزاز ہے کہ اس نے میٹرک کے امتحان میں پورے ہزارہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بچے نے ایف اے میں بھی پورے ہزارہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پورے ہری پورکا سر فخر سے بلند کر دیا اور اب یہ نوجوان پوسٹ گریجوایٹ کالج ہری پور میں بی ایس انگلش پروگرام میں زیر تعلیم ہے۔ بچہ کی محنت اور لگن کو دیکھتے ہوئے سینیٹر محمد طلحہ محمود، چیئر مین محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن اور محمد مصطفی بن طلحہ، وائس چیئر مین محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب سے اس بچے کے تمام تعلیمی اخراجات ان کی فاؤنڈیشن اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :