واسا کی جانب سے شہر میں موجود 85 ہزار مین ہولز کی صفائی کی صفائی کا عمل جاری ہے،منیجنگ ڈائریکٹر واسا فقیر محمد چوہدری کی اے پی پی سے بات چیت
منگل 18 دسمبر 2018 16:58
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پورے شہر میں جاری ڈ ی سلٹنگ مہم کے دوران بھاری مشینر ی کی مدد سے شہر سے گزرنے والی مختلف چینلز کی صفائی کا عمل کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے اور اس مہم کے دوران بعض غیر ذ مہ دار لوگوں کی طرف سے چینلز میں پھینکے گئے مردہ جانور، بلڈنگ میٹریل، اینٹیں وغیرہ بھی نکالی گئی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔
انہوںنے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض غیر ذ مہ دار عناصر چینلز میں مردہ جانور اور ان کی باقیات کے علاوہ بھاری مقدار میں کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں جس سے گندے پانی کے بہائو میں رکاوٹ پیدا ہوتی اور سیوریج کے مسائل جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واسا مالی مشکلات کے باوجودتقریباً سارا سال لوگوں کو سیوریج کی بہترین سہو لیات کی فراہمی کیلئے بھاری سرمایہ خرچ کر کے پورے شہر میں85ہزارمین ہو لز کی صفائی کے ساتھ ساتھ شہر سے گزرنے والی ڈرینز کی بھی ڈی سلٹنگ کرواتا ہے اور جہاں کہیں ضرورت پڑتی ہے وہاں مکینیکل ڈی سلٹنگ بھی کروائی جاتی ہے لیکن یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ اس کے باوجود غیر ذمہ دار عناصر اپنا کوڑا کرکٹ اور مردہ جانور اس میں پھینکتے رہتے ہیںجس سے نہ صرف واسا بلکہ شہریوں کیلئے سیوریج مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالہ سے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ان غیرذمہ دار عناصر پر نظر رکھیں اور گٹروںو چینلز میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والے لوگوں کی نشان دہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جا سکے ۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.