بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں کل مدمقابل ہوں گی

میزبان ٹیم سیریز برابر کرنے اور کالی آندھی فیصلہ کن برتری کیلئے پرجوش، کانٹے دار مقابلہ متوقع

بدھ 19 دسمبر 2018 11:43

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا، کالی آندھی کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، مہمان ویسٹ انڈین ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار فتح کے بعد کالی آندھی کا مورال بلند ہے اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے، دوسری جانب میزبان ٹیم بھی سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :