جیکب آباد میں نو سر باز عورتوں نے بیوٹیشن کو لوٹ لیا زیورات اور نقدی لیکر فرار

بدھ 19 دسمبر 2018 20:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) جیکب آباد میں نو سر باز عورتوں نے بیوٹیشن کو لوٹ لیا زیورات اور نقدی لیکر فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع غریب آباد محلہ میں دو نو سرباز عورتوں نے دعا بیوٹی پارلر میں گھس کر بیوٹیشن کو لوٹ لیا اور زیورات نقدی لیکر فرار ہو گئی سٹی پولیس کے مطابق عورتوں نے چشم بند ی کرکے آصف کلوڑ کے گھر میں قائم بیوٹی پارلر سے زیورات اور نقدی لے گئی30ہزار نقدی اور زیورات کی مالیت 50ہزار ہے تحقیقات کررہے ہیںتا حال کیس داخل نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :